منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وہ شاندار لمحہ جب فوٹوگرافر کروشین ٹیم کا حصہ بن گیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)جب ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے ایکسٹرا ٹائم میں کروشیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی تو ایک فوٹو گرافر بھی غیردانستہ طور پر کروشین ٹیم کے جشن کا حصہ بن گیا۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں برابر رہنے کے بعد اضافی 30منٹ کا کھیل شروع ہوا۔

میچ اضافی وقت میں بھی ڈرا کی جانب گامزن تھا لیکن 109ویں منٹ میں ماریو مینڈزیوکک نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔اس موقع پر جوش و جذبے سے سرشار مینڈزیوکک لزنیکی اسٹیڈیم کے ایک طرف بھاگتے چلے گئے اور گول کا جشن منانے والے کروشیا کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا پیچھا کیا۔مینڈزیوکک جشن مناتے ہوئے جس کونے پر گئے وہاں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا ایک فوٹو گرافر بھی موجود تھا اور جب مینڈزیوکک نے خوشی سے فوٹوگرافر پر چھلانگ لگائی تو بقیہ ٹیم بھی ان پر چڑھ دوڑی۔فوٹو گرافر یوری کورٹیز نے کہا کہ میں اپنے کیمرے کا لینس تبدیل کر ہی رہا تھا کہ کھلاڑی میری طرف بھاگتے ہوئے آنے لگے۔انہوں نے کہا کہ وہ میری طرف آتے چلے جا رہے تھے اور مجھ پر گر گئے اور میں ان کے جشن کا حصہ بن گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک بہت جوش و جذبے سے بھرپور لمحہ تھا، وہ سب بہت خوش تھے لیکن پھر انہیں فوراً اندازہ ہوا کہ میں ان کے نیچے دبا ہوا ہوں۔جب کھلاڑی ان کے اوپر سے اٹھے تو فوٹو گرافر نے فوراً کیمرہ اٹھایا اور چند شاندار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔یوری کورٹیز نے بتایا کہ اس کے بعد کھلاڑیوں نے مجھ سے خیریت دریافت کی، ایک کھلاڑی نے میرا لینس اٹھایا جبکہ کروشین ٹیم کے ڈوماگوج ویدا نے میرے ماتھے پر بوسا دیا۔کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اتوار کو اس کا سامنا 1998 ورلڈ کپ کی چمپئن فرانس سے ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…