جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا

datetime 13  جولائی  2018 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل)اتوار کو کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا ٗ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا ۔تفصیلات کیمطابق دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 2۔1 سے شکست دیکر پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں پر اتوار کو اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جوکہ پہلے بھی ایک مرتبہ چمپئن بن چکا ہے۔

اس سے قبل بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پانچویں ہی منٹ میں کیرین ٹرائیپیئر کی فری کک پر برتری حاصل کرلی تھی تاہم 78 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کروشیا نے ایوان پیرسک کے گول سے میچ میں واپسی کی اور پھر اضافی وقت میں ماریو مینڈزوکک نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں پہنچادیا جبکہ انگلینڈ کا دوسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا 52 برس پرانا انتظار مزید طول پکڑگیا۔40 لاکھ آبادی کے حامل کروشیا نے پورے ایونٹ کے دوران اپنے کھیل سے دنیا کو حیران کیے رکھا۔ اب اس کے پاس فرانس کے ساتھ 20 برس پرانا حساب چکتا کرنے کا بھی نادر موقع ہے۔1998 میں پیرس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں میزبان فرنچ سائیڈ نے کروشیا کی امیدوں کا خون کیا تھا اور پھر فائنل جیت کر ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی دوسری جانب کروشیا کی جانب اپنے ڈیبیو ایونٹ پر سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ملک کے ہیروز کا درجہ حاصل ہوا تاہم موجودہ ٹیم ان ہیروز سے ایک قدم آگے بڑھ چکی اور آخری دیوار بھی گرانے کیلیے پراعتماد ہے۔یاد رہے کہ منگل کو پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی فرنچ ٹیم کو فائنل کیلئے تازہ دم ہونے کی خاطر 24 گھنٹے زیادہ ملے ہیں تاہم کروشین کوچ زلاٹکو ڈیلس اس کو بہانہ نہیں بنانا چاہتے ٗوہ اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے بہت زیادہ خوش ہیں، ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک حیران کن کامیابی ہے۔ہمارے دو اہم پلیئرز فٹنس مسائل سے دوچار اور ایک ٹانگ کے ساتھ کھیلتے رہے مگر حریف ٹیم پر ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ اضافی وقت میں بھی کسی نے متبادل کیلئے نہیں کہا، مجھے فخر ہے کہ ہمارے کسی بھی کھلاڑی نے ہمت نہیں ہاری، ہمیں اب ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کیلئے صرف ایک میچ اور جیتنا ہے اور ہم اس فائنل کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

مجھے معلوم ہے کہ ہم لگاتار تین میچز اضافی وقت میں جاکر جیتے، یہ ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے لیکن ہم کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں۔ہفتے کو سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ ہوگا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 جولائی کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…