رنگناہیراتھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

12  جولائی  2018

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کے مایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ نے بڑھتی ہوئی عمر کو دیکھتے ہوئے رواں برس نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا۔ ہیراتھ نے ٹیسٹ کیریئر کو طول دینے کی غرض سے 2016 میں ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ 40 برس کے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں اب تمام طرز کی کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔ ہیراتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے طویل عرصے تک بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع ملا اور 18 سال تک کیریئر کے دوران ٹیم

کے لیے جو کچھ کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کی زندگی میں یہ وقت آتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میرا وقت بھی آ گیا ہے کہ میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران کوچ اور کپتان سے اس بارے مشاورت کر کے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دوں گا اور مجھے لگتا ہے کہ نومبر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز میرے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی اور تب تک میں ہر ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ ہیراتھ نے 90 ٹیسٹ میچز میں 418 وکٹیں لے رکھی ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم باؤلر ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…