جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

معروف کرکٹر عبدالرزاق ٹریفک حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے؟سوشل میڈیا پر چلنے والوں خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 12  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈوعبدالرزاق نے ایک ٹریفک حادثے میں اپنی موت کی خبروں کی خود ہی تردیدکردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی افواہوں میں بتایا گیا کہ عبدالرزاق ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ آل راؤنڈو ان افواہوں کی تر دیدکے لیے خود ہی سامنے آگئے۔

اپنے مداحوں کے نام سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ’’ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ کہا گیا کہ میں ایک ٹریفک حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساہوں لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور میں آپ کے سامنے زندہ سلامت اورتندرستی کی حالت میں کھڑا ہوں ‘‘۔عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ ’’لوگوں کو سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلانے سے قبل تھوڑی سے تصدیق بھی کرلینی چاہئے ‘‘۔عبدالرزاق آج کل سرکاری سپورٹس چینل کے ساتھ بطور اینا لسٹ منسلک ہیں اور اس بات کا بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ رواں سال کے ڈومیسٹک سیزن میں ان ایکشن ہوں گے جب کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی حصہ لینے کے بھی اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں ،وہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے دونوں ایڈیشنز میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر نے1999ء سے 2006ء تک46ٹیسٹ ،1996ء سے 2011ء تک 265ون ڈے اور 2006ء سے 2013ء تک 32ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ،وہ2009ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے بھی اہم ترین ارکان میں سے ایک تھے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…