جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ز مبابوے کے شکار کے لیئے گرین شرٹس کی تیاریاں شروع

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) ون ڈے سیریز میں زمبابوے کے شکارکے لیے گرین شرٹس نے تیاریاں شروع کر دی ہیں،بد ھ کو سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ون ڈے سیریز کیلیے بولاوایو جانے سے گریز کرنے والے پاکستانی کرکٹرز نے ہرارے میں ہی پہلا پریکٹس سیشن کیا،وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس دوران پاکستان سے ہرارے پہنچ کر ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے کرکٹرز خاص طور پر کوچز کی توجہ کا مرکز بنے۔ایک نیٹ پر جنید خان اور دوسرے پر یاسر شاہ نے طویل سیشن کیا،اظہر محمود دونوں کی اچھی گیندوں پر داد دیتے رہے،فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری نے بھی اپنی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے کام کیا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم اور امام الحق کی پریکٹس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انھیں کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے،فخرزمان نے جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی مشق جاری رکھی،کپتان سرفراز احمد نے الگ وکٹ کیپنگ پریکٹس کے دوران اسٹمپ پر اپنی مہارت بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا،بعد ازاں انھوں نے طویل بیٹنگ سیشن کیا۔شعیب ملک نے آل راؤنڈ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مشق جاری رکھی،شاداب خان بھی نیٹ میں بولنگ کے بعد پراعتماد بیٹنگ کرتے نظر آئے، بیٹسمین تیزی سے سنگلز بنانے کی پریکٹس بھی کرتے رہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد مسلسل باہر رہنے والے بابر اعظم کی ٹیم اور فارم میں واپسی دونوں اہمیت کی حامل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…