ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رونالڈو کی میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت کا خاتمہ، یوونٹس ٹرانسفر

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لز بن (مانیٹرنگ ڈیسک)پرتگال کے کپتان اور سٹار سٹرائیکر رونالڈو نے دس سال بعد اپنے موجودہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو خیر آ با د کہتے ہو ئے اطالوی کلب یووینٹس میں شا مل ہو نے کا فیصلہ کر لیا،غیر ملکی مید یا کے مطا بق دونوں کلبوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 33 سالہ رونالڈو دس سال بعد 105 ملین پانڈ کے معاہدے کے بعد ریال میڈرڈ کو خیرباد کہیں گے۔ریال میڈرڈ کا شمار۔

دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلبوں میں ہوتا ہے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھیں چار چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی دلوائی۔تاہم ان کے تعلقات کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے خوشگوار نہیں رہے۔رونالڈو یووینٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سہ پہلے یہ اعزاز ارجنٹینا کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کے لیے اطالوی کلب نے پچہتر اعشاریہ تین ملین پاونڈ ادا کیے تھے۔رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451 گول کیے۔ اس دوران انھوں نے پانچ بار دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ بیلن ڈور’ بھی حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ پانچ سیزن میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔لیکن یورپ میں سب سے بہترین ٹیم ہونے کے باوجود اپنی مقامی لیگ میں ریال میڈرڈ کو بارسلونا کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں وہ بارسلونا سے 17 پوائنٹس پیچھے تھے۔فرانسیسی مینیجر زین الدین زیدان کے جانے کے بعد اب ریال کے نئے مینیجر جولین لوپیٹیگوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ریال کی خواہش ہے کہ وہ فرانسیسی کلب پی ایس جی کے سٹار برازیلین کھلاڑی نیمار کو سائن کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…