اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر حیرت انگیزوضاحت کر دی ،ہاتھ کس وجہ سے نہیں ملایا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر وضاحت کر دی ہے۔گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں سرفراز سے مصافحہ کرنے کیلیے انتظار کر رہا ہوں۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے گلین میکسویل کی جانب ہاتھ بڑھایا تاہم وہ آگے بڑھ گئے۔سوشل میڈیا پر اس

کی ویڈیو بھی موضوع بحث بنی رہی اور پاکستانی شائقین نے رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیاتاہم اب میکسویل نے معاملے کی وضاحت کر دی ہے، آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر نا صرف پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی بلکہ اس معاملے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جان بوجھ کر ہاتھ ملانے کی بات درست نہیں، میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کر رہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملاؤں اور ان کی ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباد دوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…