لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تین ملکی سیریز کے فائنل میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنر فخر زمان سال میں 500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔آسٹریلیا کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں فخر زمان نے 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے اور سال میں 500 کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ 2018 میں بھی وہ اس فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
جبکہ ایک سال میں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔ویرات کوہلی نے 2010 میں 641 رنز بنائے تھے جو ایک ریکارڈ ہے، اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے فخر زمان کو مزید 125 رنز درکار ہیں۔تین ملکی سیریز میں فخر زمان نے 278 رنز بنائے ہیں، جو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک پاکستانی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔