پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے سکول فٹبال ٹیم کے13میں سے 6بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا،متعدد ہسپتال منتقل، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکار زیر آب غار میں پھنسے سکول فٹبال ٹیم کے 13میں سے 6بچوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران زیرآب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12کم سن کھلاڑیوں اور کوچ میں سے 6بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے 6 بچوں کو دو وقفوں میں غار سے باہر نکالا۔غارسے نکالے جانے والے پہلے 4 بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا جسمانی معائنہ کیا گیا جب کہ دیگر دوبچوں کو غار کے دہانے پر قائم کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد ازاں ان دو بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ٹیم، تھائی لینڈ بحریہ اور امریکی نیوی کے اعلی حکام نے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کے لیے انہیں تیراکی سکھانے، پانی نکل جانے کا انتظار کرنے اور بچوں تک پہنچنے کے لیے دوسرے راستے کے آپشن پر غور کیا جس کے بعد آج صبح ڈرامائی انداز میں امدادی کام کا آغاز کیا گیا۔واضح رہے کہ اسکول فٹبال ٹیم کے 12 نوعمر کھلاڑی اور کوچ 30 جون کو پکنک مناتے ہوئے ایک غار میں داخل ہوئے جہاں اچانک پانی بھرنے کے باعث یہ لوگ زیر آب غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے 2 جولائی کو ان بچوں کا سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی تھی۔  تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکار زیر آب غار میں پھنسے سکول فٹبال ٹیم کے 13میں سے 6بچوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران زیرآب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12کم سن کھلاڑیوں اور کوچ میں سے 6بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…