بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی کی بی سی سی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس مضبوط بنانے کی کوششیں مزید تیز

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے بی سی سی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان سے2014میں 6باہمی سیریز کا معاہدہ کیا تھا، اس دوران 2015سے2023تک14ٹیسٹ،30ون ڈے اور12ٹی 20میچز کھیلے جاتے، مگر بھارت نے اس وعدے کو وفا نہ کیا۔

بعد میں بگ تھری کا بھی خاتمہ ہوگیا۔پاکستان نے مالی خسارے کو جواز بناتے ہوئے رواں سال جنوری میں بھارتی بورڈ کیخلاف70ملین ڈالر زرتلافی کا کیس کیا تھا، جس میں برطانوی وکلا معاونت کر رہے ہیں، ان سے ملاقات کیلیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی جمعے کو لندن روانہ ہو گئے، وہاں سی او او سبحان احمد بھی معاونت کیلئے موجود رہیں گے،اس موقع پر کیس مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں بورڈز نے تحریری بیانات جمع کرا دیے، اب ایک دوسرے سے کاغذات مانگے گئے ہیں، ان کا مطالعہ کرنے کے بعد جواب جمع کرائے جائیں گے، آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی یکم سے 3 اکتوبر تک دبئی میں سماعت کے دوران کیس کا فیصلہ کرے گی،اس کیلیے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں پینل تشکیل دیا جا چکا جس کے دیگر ارکان جان پولسن اور انابیل بینیٹ ہیں، ان کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا اور دونوں بورڈز ماننے کے پابند ہوں گے۔ پی سی بی کو یقین ہے کہ فتح اسی کی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…