لیڈز(آئی این پی)دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اپنی بیٹنگ و باؤلنگ کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو آنے والے سیریز میں بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جنہیں ٹوئنٹی20 اور ون ڈے میچوں کے بعد مستقل بنیادوں پر طویل فارمیٹ کھلا کر باؤلنگ آل راؤنڈر کا کردار دیا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے والے شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے۔ اپنے تازہ انٹریو میں پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہفہیم اور شاداب کی موجودگی میں پاکستانی بینگ کو اضافی سہارا ملا ہے، انگلینڈ کا دورہ دونوں کیلئے بہت اہم تھا، اب ٹیل انڈرز بھی رنز بنا سکتے ہیں پاکستان ان دونوں کی موجودگی میں چھ بیٹسمین بشمول سرفراز کھیلنے کا چانس لے سکتا ہے، ہم شاداب کو وہ رول دینا چاہتے ہیں جو انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس کے پاس ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اسپن وکٹوں پر یاسر شاہ اور شاداب خان کھیلیں، تیسرے اسپنر کا کردار حارث سہیل نبھائیں جبکہ پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلر بھی شامل کئے جا سکتے ہیں، شاداب خان سے توقعات زیادہ ہیں، انگلینڈ میں اس نے اچھی باؤلنگ کی، ہر ٹور میچ کے بعد وہ امپرووبولر بن رہا ہے، شاداب کو اپنی بولنگ اسپیڈ تبدیل کرنا ہو گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے والے شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے۔