بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سابق آل راونڈر یاسرعرفات کوچنگ میں نام بنانے کیلئے پراعتماد

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)سابق کرکٹر یاسر عرفات نے اب کوچنگ میں نام کمانے کو مقصد بنالیا۔یاسر عرفات کا کہا ہے کہ میں کوالیفائیڈ لیول 3 ای سی بی کوچ ہوں جب کہ حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں میں نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے ساتھ کوچنگ ذمہ داری انجام دی ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ لندن کے ایک پرائیویٹ کالج میں بھی کوچنگ کر رہے ہیں، مختلف کائونٹینز میں بھی مختصر کوچنگ کی ہے ۔

ان کا مقصد پہلے کسی کائونٹی ٹیم کا کوچ بننا اور آخر میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا ہے۔حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے متعلق یاسرعرفات کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی ان مقابلوں کے یکطرفہ رہنے کا امکان تھا، اگرچہ ویسٹ انڈین ٹیم میں اہم کھلاڑی نہیں تھے مگر اس طرز میں پاکستان ٹیم ویسے ہی کافی مضبوط اور ہمیں اس چیز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔یاسر عرفات نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھ کر کافی متاثر ہوا ہوں، تمام قومی پلیئرز کافی فٹ ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے یاسرعرفات کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کامیاب ٹور سے اچھا پیغام گیا ہے، دوسری ٹیموں کے بھی دورے کی راہ ہموار ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…