جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

کامن ویلتھ گیمز ، ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو، دو گول سے برابر

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈ کوسٹ (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا۔پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر اور علی مبشر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مارک گلیگ ہورن اور سیم وارڈ نے گول سکور کیے۔ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا تیسرا میچ تھا اور تینوں میچ ڈرا کرنے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کافی کم ہو گئے ہیں۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں نے قدرے محتاط انداز میں شروعات کیں اور پہلے دو کوارٹرز میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دونوں ٹیموں نے زیادہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا۔تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہیں کھیل میں واضح تیزی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے فیلڈ گول سکور کر کے پاکستان کو سبقت دلا دی۔لیکن تین منٹ بعد انگلینڈ کی جانب سے گلیگ ہورن نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے اور مقابلہ ایک سمت سے دوسری سمت تک شروع ہو گیا۔آخری کوارٹر کے آغاز پر پاکستان نے گول سکور کرنے کا سنہرا موقع ضائع کر دیا اور پاکستان کو اس کا خمیازہ فوراً بھگتنا پڑا جب اگلے ہی منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سیم وارڈ نے پینالٹی کارنر پر اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔اس موقع پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنی ثابت قدمی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے گول پر حملے جاری رکھے اور میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل امپائر ریویو کا مطالبہ کیا جس کی مدد سے انہیںپینالٹی کارنر ملا اور علی مبشر نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔آخری لمحات میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کر دیا لیکن امپائر نے ان کی اپیل مسترد کر دی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 11 اپریل کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویلز کے خلاف 1-1 جبکہ انڈیا کے خلاف 2-2 سے میچ ڈرا کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…