جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

باکسرعامر خان کا امریکا کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا شکریہ

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امریکا کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق عامر خان نے کہاکہ بحیثیت مسلمان اور والدین کے پاکستانی ہونے کی وجہ سے امریکا میں مشکلات پیش آتی تھیں جو ہلیری کلنٹن نے حل کروائیں ۔باکسنگ کنگ عامر خان برطانیہ میں پیدا ہوئے،2004 اولمپکس میں سلور میڈل برطانیہ کیلئے حاصل کیا ۔

لیکن کیوں کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کے آبائو اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے ٗاس لئے ان کو امریکا میں سفر کرتے ہوئے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ ان کا یہ مسئلہ ہلیری کلنٹن نے حل کروایا۔عامر خان نے بتایا کہ 2009 سے 2013تک ہلیری کلنٹن سیکریٹری آف اسٹیٹ تھیں ، ہلیری کلنٹن نے ان سے ملاقات کرکے مسئلہ حل ہونے کی یقین دہانی کرائی اور پاسپورٹ اور ویزے کا ایشو بھی حل کروادیا۔2016 میں کنیڈو الواریز سے نواڈا میں ہونے والی فائٹ سے قبل عامر خان نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ یہ شاید ان کی امریکا میں آخری فائٹ ہو کیونکہ اب ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…