پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے ، سخت مقابلے ہورہے ہیں ، ڈومینی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقیا کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں، تمام ٹیمیں ابتدا سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ رانڈ را کا دوسرا مرحلہ ہے ۔

تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں، اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، اگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…