جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سنگا کارا شعیب ملک کی کپتانی کے گن گانے لگے

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی کپتانی کے گْن گانے لگے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک بہت اچھے قائد ہیں اور پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی کامیابی کا راز شعیب ملک کی اعلیٰ قیادت ہی ہے۔سری لنکا کے اسٹار کرکٹر کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک نے ٹیم کا ماحول کافی پرسکون رکھا ہوا ہے، ہر کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

شعیب ملک کھلاڑیوں کو کوئی اضافی بوجھ یا دباؤ نہیں ڈالتے۔ملتان سلطانز کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ یہ ٹیم ورک ٗپرسکون رہنے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کا نتیجہ ہے۔پی ایس ایل میں مقابلے کے معیار کے حوالے سے سنگاکارا نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے، یہاں مقابلے کا معیار بہت بلند ہے ٗ پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ بھی اچھا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ملتان سلطانز کے کوالیفائر میچز تک پہنچنے کی صورت میں کیا وہ پاکستان آئیں گے تو سنگاکارا نے کہا فی الحال وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کی توجہ ایک وقت میں ایک میچ پر مرکوز ہے اور جب وقت آئیگا تو اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…