بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میں پی ایس نہیں کھیل رہا بلکہ اس وقت بھارت میں ہوں کیوین پیٹرسن پی ایس ایل ادھوری چھوڑ کر بھارت چلے گئے؟

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے برطانوی کھلاڑی کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے برطانوی کھلاڑی کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر بھارت پہنچ گئےہیں۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا ہے

جب کیون پیٹرسن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے اپنے بھارت میں ہونے کی تصدیق کی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ کیون پیٹرسن نے سپر لیگ چھوڑ کر بھارت جانے کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور مینٹور ویوین رچرڈ پریشان ہو گئے مگر جب وہ واقعی بھارت جا پہنچے تو ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔کیوین پیٹرسن جانوروں سے محبت کرنے والے انسان ہیں اور جنگلی جانوروں کے تحفظ اور بچاؤ کیلئے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ 37 سالہ کرکٹر کی جانوروں کیساتھ یہ محبت انہیں بھارت کا دورہ کرنے پر مجبور کر گئی جہاں وہ چیتے کے بچوں سے ’ملاقات‘ کرتے نظر آئے۔کیون پیٹرسن کے بھارت جانے کے بعد پریشان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رکی ہوئی سانس اس وقت بحال ہوئی جب انہیں یہ پتہ چلا کہ کیون پیٹرسن اگلے میچ سے پہلے واپس دبئی آجائیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔واضح رہے کہ کیون پیٹرسن کسی بھی کرکٹ سیریز یا لیگ میں آخری بار بطور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کی کرکٹ سے پاکستان سپر لیگ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ شائقین کرکٹ اب کیون پیٹرسن کو صرف کمنٹری کرتے ہوئے ہی دیکھ سکیں گے۔پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل میں پہنچنے کے پیچھے کامیابی میں کیون پیٹرسن کا اہم رول تھا۔ کیون پیٹرسن کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے ایڈیشن میں ایک دبنگ بلے باز سے محروم ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…