لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز غیر ملکی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدوازج میں منسلک ہوئے تو سوشل میڈ یا صارفین نے نئی نویلی دلہن کے مذہب پر سوال کھڑے کردئیے ۔تفصیل کے مطابق محمد نواز نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کر کے تصاویرٹوئٹر پر شیئر کیں تو سوشل میڈ یا صارفین نے
انہیں خوب مبارکباد دی تاہم شادی کے طریقہ کار اور دلہن کے سفید گان کی وجہ سے کچھ لوگوں نے نئی نویلی دلہن کے مذہب سے متعلق سوال بھی اٹھائے ۔ٹینا مان نامی خاتون نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بس اس بات کی تصدیق کردیں کہ آپ عیسائیت سے تعلق رکھتے ہیں ایک شخص نے پوچھا کہ کیا کہ غیر مسلم ہے ؟۔