اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برسوں بعد پاکستان کا مضبوط اوپننگ جوڑی کا خواب پورا ہوتا دکھائی دینے لگا، فخر زمان کے بعد ایک اور بہترین بلے باز مل گیا، صاحبزادہ فرحان نے قومی ریجنل ون ڈے کپ میں رنز کے ڈھیر لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سعید انور اور عامر سہیل
کی جوڑی ٹوٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج تک مضبوط اور مستقل اوپننگ جوڑی نہیں مل سکی اورپے درپے کئی سالوں کے تجربات کے بعد اب پاکستان کا خوب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ فخر زمان کے بعد پاکستان کو ایک اور بہترین بلے باز مل گیا ہے۔ راولپنڈی میں جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ کے دوران پشاور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نےرنز کا ڈھیر لگا کر سلیکٹر کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ چارسد ہ سے تعلق رکھنے والے 21سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک ریجنل ون ڈے کپ میں 69.67کی اوسط سے 418رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ۔صاحبزاد ہ فرحان اب تک 15لسٹ اے میچز میں 53کی اوسط اور90سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے795رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں2سنچریاںاور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان صاحبزادہ فرحان جلد ہی فخر زمان کے ساتھ کریز کے دوسرے اینڈ پر نظر آئے گا۔