اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی عدم توجہی اور مالی معاونت نہ ملنے پر پاکستان کو کئی بین الاقوامی تمغے دلوانے والا سابق اولمپئین افتخار احمد موچی کا کام کرنے پر مجبور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اولمپئین افتخار احمدکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ افتخار احمد نے سال1985 کے اولمپکس میں ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سابق اولپمیئن نے سیف گیمز
اور نیشنل گیمز ریسلنگ میں طلائی میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور باڈی بلڈنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا مگر حکومتی عدم توجہی اور اور مالی معاونت نہ ہونے کے باعث پاکستان کا افتخار سابق اولمپئین افتخار احمد بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے آج موچی کا کام کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت میری مدد کرے تو میں نوجوان نسل کو باڈی بلڈنگ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سکھانے کیلئے تیار ہوں۔