پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی‘18قیراط سونے سے بنی ٹرافی کا وزن 6 کلو گرام سے زائد ہے

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) اصلی سونے سے بنی فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی عالمی دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئی،18 قیراط سونے سے بنائی گئی ورلڈ کپ ٹرافی کا وزن 6 کلو گرام سے زائد ہے ۔ تفصیلات روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا، جو ہفتہ کو لاہور پہنچ گئی ، فیفا اور پاکستانی نمائندوں کا وفد تھائی لینڈ کے چیانگ مائی ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آیا ہے۔

فرانس کے سابق فٹبالر کرسچین کیرمبیو اور فیفا کے دیگر نمائندے فٹبال کی عالمی تنظیم کے وفد میں شامل ہیں۔جب کہ پاکستانی وفد میں سابق کپتان یونس خان، گلوکارہ مومنہ مستحسن، قر العین بلوچ، اداکارہ مایا علی اور دیگر شامل ہیں۔لاہور میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرافی کی نمائش ہو ئی ، اس کے دوران ملک کی مختلف نامور شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا وزن 6 کلو گرام سے زائد ہے جو 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے۔ فیفا شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے دورے کے بعد 4 فروری کو قازقستان روانہ ہوگی۔ ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہوگا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور میں ایک پروقار تقریب میں رونمائی کے بعد عوام کے لیے رکھی جائے گی، جہاں وہ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…