پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویے کی باتوں کاڈراپ سین،فاسٹ بالر حسن علی کیلئے افسوسناک خبر،طویل عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر حسن علی کی ٹخنے میں انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

حسن علی کو ٹخنے کی انجری کے باعث 4ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث ٹیم کو کم ازکم 1ماہ تک نوجوان فاسٹ بالر کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے افواہوں کی تردید کی کہ حسن علی کو انجری کی وجہ سے نہیں بلکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویے کے باعث باہر بٹھایا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ بالر حسن علی ان فٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بیان سامنے آیا تھا کہ پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالرکا ٹخنہ مڑگیا تھا جس کے باعث وہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز فاسٹ بالر حسن علی کی ٹیم پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر حسن علی کی ٹخنے میں انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ حسن علی کو ٹخنے کی انجری کے باعث 4ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…