دبئی(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ ۔پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز
کی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس کیمطابق بلے بازوں میں بابراعظم 786 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بولروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مچل سنٹنر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے بھومرا تیسر ے نمبر پر موجود ہیں۔بولروں کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا ساتواں اور شاداب خان کا چودھواں نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے آل رانڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔آل رانڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے شعیب ملک 12 اور محمد حفیظ 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔