پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حسن علی کا کپتان کے ساتھ تلخ رویہ موضوع بحث بن گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینگٹن(آن لائن)حسن علی کا کپتان کے ساتھ تلخ رویہ موضوع بحث بن گیا،سابق کپتان راشد لطیف نے کہا سر فراز احمد قومی ٹیم کا کپتان ہے اور حسن علی اس کو لفٹ ہی نہیں کرا رہے، حسن علی کو ایک میچ کے لیے باہر بٹھا دینا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں حسن علی اپنا چوتھا اور اننگز کا 15واں اوور کررہے تھے ،ابتدائی 6وکٹیں 64پر گرنے کے بعد مچل سینٹنر کے ساتھ موجود بین وہیلر خلاف توقع مزاحمت سے میچ میں تھوڑی جان ڈالنے میں کامیاب ہوچکے تھے۔

پاکستان ساتویں وکٹ کے لیے سرتوڑ کوشش کررہا تھا،پیسر نے اوور کی پہلی گیند بانسر کرائی،دوسری پربین وہیلر نے چوکا جڑ دیا۔ لائن اور لینتھ درست نہ ہونے پر کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تو انھوں نے توجہ نہ دی اور بولنگ کے لیے واپس چلے گئے تاہم اگلی گیند پر پیسر نے 20گیندوں پر 30رنز بنانے والے بین وہیلر کو بولڈ کرنے کے بعد کپتان کی جانب گھور کر دیکھا اور دیگر فیلڈرز کے ساتھ کامیابی کا جشن بھی منایا جبکہ کپتان سرفراز احمد ایک طرف کھڑے دیکھتے رہ گئے بعد ازاں سرفراز نے حسن علی کو اشارہ کرکے بلایا اور کچھ کہا۔ایک ٹی وی پروگرام میں اس واقعے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کسی کی پشت پناہی کے بغیر اس طرح کے کام نہیں ہوتے،سرفراز احمد قومی ٹیم کا کپتان ہے اور حسن علی اس کو لفٹ ہی نہیں کرا رہے،ٹیم پہلے ہی ہاررہی ہے، یہ رویہ قابل قبول نہیں، پیسر کو ایک میچ کے لیے باہر بٹھا دینا چاہیے۔راشد لطیف نے کہا کہ میچ میں پلاننگ کے حوالے سے ہمارے بھی کپتان یا کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات ہوتے تھے لیکن اسکرین پر اس طرح کا رویہ دکھانا مناسب نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…