انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

24  جنوری‬‮  2018

کرائسٹ چرچ(آن لائن) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو پہلے کی دعوت دی، جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین وان ڈائل میک ویٹو نے سن سے سب سے زیادہ 60 رنز اسکور کیے جبکہ جیسن نائمنڈ کے 36 اور جین ڈو پلیسز 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان انڈر 19کی جانب سے محمدموسیٰ نے 29رنز دے کر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ جنوبی افریقہ کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب خان کی پر اعتماد بیٹنگ کی بدولت ہدف 48 ویں اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،پاکستان کی جانب سے علی زریاب خان ناقابل شکست74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ محمد زید عالم 15، روحیل نذیر 23 ، عماد عالم 9، کپتان حسن خان 14، محمد طحٰہ 9 ، سعد خان 26 ، محمد موسیٰ صفر اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنایا،میچ میں فتح نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا جبکہ جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…