پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی کے سفر کا لندن سے آغاز

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی نے لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو اپنے طویل دورے کے دوران دنیا کے چھ براعظموں کے 51 ملکوں میں 91 شہروں کا دورہ کرے گی۔لندن میں منعقدہ ایک پرتعیش تقریب میں ٹرافی کے سفر کا آغاز کیا گیا جس میں 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی سر جیوف ہرسٹ اور 2006 کا ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن آندرے پرلو نے تقریب کو رونق بخشی۔اس دورے کیلئے کوکا کولا نے فیفا سے تعاون کیا ہے اور تاریخ میں چوتھا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے دورے کیلئے کوکا کولا اور فیفا کا اشتراک ہوا ہے۔

اس مرتبہ فیفا نے کئی ایسے ملکوں کو بھی دورے کا حصہ بنایا ہے جہاں اس سے قبل فیفا ٹرافی کو نہیں لے جایا گیا اور منگولیا، آئس لینڈ اور آسٹریا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔اس دورے کے آغاز سے قبل ٹرافی نے 2018 ورلڈ کپ کے میزبان روس کا تین ماہ طویل دورہ کیا تھا جہاں اس نے 16 شہروں کے دورے کے دوران 16ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی جس کے ساتھ ہی فیفا کی ٹرافی کا کسی بھی ملک کا سب سے لمبا دورہ بن گیا۔پاکستان میں بھی شائقین کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع ملے گا جو تین فروری کو پاکستان پہنچے گی۔فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنا سفر مکمل کر کے فیفا ورلڈ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل سات جون کو روس پہنچے گی جہاں ایک ہفتے بعد روس اور سعودی عرب کے درمیان میچ سے عالمی کپ کا آغاز ہو گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…