اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مکی آرتھر کا دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار چھٹی شکست پر افسردگی اور مایوسی کا اظہار

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار چھٹی شکست پر افسردگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ میچز میں نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر قومی ٹیم کی شکستوں کا تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ رک نہیں سکا۔

اور نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میں سات وکٹ سے فتح حاصل کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مایوس کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی سخت محنت کے باوجود ہم مستقل ہار کیوں رہے ہیں تاہم مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے خاصی امیدیں ہیں۔کوچ نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے دیکھا، ہم نے تمام تر ٹریننگ بھی کی لیکن اس کے باوجود مایوس کن نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔انہوں نے آج کی شکست اور ناکامی کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا ایک اور تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ناتجربہ کار ہے، ہم نے اپنے منصوبوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ہیں ٗہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹسمینوں کی جانب سے ناقص شاٹ سلیکشن کے سوال کے جواب میں آرتھر نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کنڈیشنز کا صحیح طریقے سے اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 170 رنز اسکور کرنے کیلئے کھیلے حالانکہ 140-150 رنز بھی اچھا ہدف ہو سکتا تھا لیکن یقیناً 105 رنز کسی بھی صورت کافی نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…