جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک کی آنکھ متاثر، اچانک چکر آنے لگتے ہیں،ڈاکٹر ز کا مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(آئی این پی ) نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران کیوی فیلڈر کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو نے والے پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی حالت ٹھیک نہیں۔ڈاکٹر زنے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت کا امکان بظاہر ختم ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ کولن منرو کی ڈائریکٹ تھرو سر پرلگنے کے بعد شعیب ملک گر گئے تھے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہوںنے بیٹنگ جاری رکھی مگر پھر جلد آوٹ ہوگئے ۔ڈریسنگ روم میں نیم بیہوشی اور چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ابتدائی طور پر انھیں 5دن آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک اگر ذہن پر زور دیں تو انہیں چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری جبکہ دیگر 2 میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان نظر نہیں آتا اسی لئے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…