اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں میں سیاسی مداخلت اور دھڑے بندی کے واقعات کے پیش نظر نے اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ا س سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو آئندہ ماہ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو اسلام آباد میں اکٹھے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس طلب کر نے کا مقصد اسپورٹس فیڈریشنز میں سے سیاست اور دھڑے بندی کا خاتمہ ہے، اجلاس میں کھیلوں
کی بہتری کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی، اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں سپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کیا ہے ، وزیراعظم اسپورٹس فیڈریشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ریاض پیرزادہ نے کہاکہ اسپورٹس فیڈریشنز کو ڈھیل دیں تو پارٹیز بن جاتے ہیں ٗوزیراعظم اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداران سے خود ملیں گے تاکہ کھیلوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں جا سکے۔