منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

واہنگری(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )انڈر19کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان انڈر19ٹیم نے 189رنز کا ہدف43.3اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔علی زریاب آصف نے سب سے زیادہ59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد زید عالم28،عماد عالم12،محمد طہ24رنز بنا سکے، کپتان حسان خان24اور محمد موسی23رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آئی لینڈرز کی جانب سے رشمیکا نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح ٹیم کی جانب سے علی زریاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے شہر واہنگری میں جاری جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے 18 ویں میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،ڈینیئل53 اور باندرا37 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔پاکستان کی جانب سے سلیمان شفقت نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے2 ،ارشد اقبال نے1 ،محمد زید عالم نے ایک اور کپتان حسان خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس نے 189 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،علی زریاب آصف نے سب سے زیادہ59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد زید عالم28 ،عماد عالم12 ،محمد طہ24 رنز بنا سکے، کپتان حسان خان 24 اور محمد موسی23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آئی لینڈرز کی جانب سے رشمیکا نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔فاتح ٹیم کی جانب سے علی زریاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں یہ دوسری فتح ہے جبکہ پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ٹیم گروپ ڈی میں 4 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ،آئرلینڈ کی ٹیم کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…