اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں مائونٹ ایورسٹ سے ملحقہ 7200 میٹر بلند پاموری پیک کی مہم جوئی شروع کردی ہے ، پاموری کی انتہائی بلندی کو شکست دینے کے بعد وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی مہم جوئی شروع کریں گے۔محمد علی سدپارہ مائونٹ ایورسٹ کی مہم جوئی سے قبل
انتہائی بلندی کی آب و ہوا سے مانوس ہونے کیلئے ایورسٹ سے ملحقہ 21ہزار 6سو فٹ بلند پاموری پیک سر کریں گے۔پاموری کی چوٹی مہم جوئی کیلئے بہت مشکل سمجھی جاتی ہے اور موسم سرما کے دوران آج تک کوئی کوہ پیما اسے سر نہیں کر سکا ، محمد علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیما ایلکس کو پاموری پیک کی مہم جوئی میں 4سے 5 روز لگ سکتے ہیں۔