ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

زیادہ سنچریاں ،کوہلی کو لارا سے آگے نکلنے کیلئے صرف ایک سنچری درکار

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

جوہانسبرگ (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب تک کئی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور اب وہ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔سوپر اسپورٹس پارک سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی کپتان ورات کوہلی نے 153رنز کی اننگز کھیلی۔یہ 29 سالہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 65ویں ٹیسٹ میچ میں 21ویں اور مجموعی طور پر

انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی 53 ویں سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کوہلی 202 ون ڈے میچز میں بھارت کے لئے 32سنچریاں بنا چکے ہیں،یوں مجموعی طور پر 53 انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ کوہلی اب ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی مزید ایک سنچری داغ کر انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد میں برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیں گے البتہ انہیں سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے

جان توڑ محنت کرنی پڑے گی۔اگر انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو 100انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ بھارت کے سچن ٹنڈولکر پہلے اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 71سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔سری لنکا کے کمار سنگا کارا اس فہرست میں 63سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جب کہ جنوبی افریقا کے جیک کیلس 62سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر مشترکہ طور پر سری لنکا کے مہیلا جیا وردھنے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ ہیں ،جنھوں نے 54،54سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…