لاہور(آئی این پی)پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالے ہاکی میچ پر نامورغیر ملکی کوچز بھی خوش ہیں، ہالینڈ کے فلورس جان بوولینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان آنے پر بے حد خوش اوربے چین ہوں،جبکہ اسپین کیسابق اولمپیئن جان اسکارے بھی پاکستان آنے کیلئے تیارہیں۔بوولینڈرنے241انٹرنیشنل میچوں میں215گول اسکورکئے ہیں،1996اٹلانٹااولمپکس میں انھوں نے ہی فائنل میں 2گول بناکرہالینڈ کو
اولمپک چیمپیئن بنوایاتھا،52 سالہ اسٹار کھلاڑی ہال آف فیم ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان اورورلڈالیون کے مابین میچ کے انعقاد پر انھوں نے کہا پاکستان آنے پر بے حد خوش اوربے چین ہوں ،پاکستان سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں،پرانے دوستوں سے بھی ملوں گا، 1990 میں لاھورمیں پاکستان کوعالمی کپ کے فائنل میں شکست دینایادگارلمحہ تھا۔ 1994 میں پاکستان نے عالمی کپ کے فائنل میں شکست دیکرحساب چکتاکیا۔انھوں نے کہا ہالینڈ کی پاکستان سیہاکی میں اچھی یادیں وابستہ ہیں،اپنے دفترمیں بھی پاکستان سے مقابلے کی تصویرلگائی ہوئی ہے، ہال آف فیم اورورلڈ الیون کی آمدسے پاکستان میں عالمی ہاکی کی بحالی میں مددملے گی۔ان کاکہناتھا کہ پاکستانی ہاکی مشکل دورسے گزررہی ہے،اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کاسنہری دورواپس آئے۔دوسری جانب اسپین کے سابق اولمپیئن جان اسکارے بھی پاکستان آنے کیلئے تیارہیں،وہ بھی ہال آف فیم انٹر نیشنل ٹیم کا حصہ ہیں۔اسپین نے جان اسکارے کی قیادت میں لاہور2004 کی چیمپیئنزٹرافی جیتی تھی۔وہ اولمپک اور ورلڈ کپ سلور میڈلسٹ ہیں۔