پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے ،بیٹنگ کے دوران شعیب ملک کے سر پر گیند لگنے سے میچ سے باہر ہو گئے

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)بیٹنگ کے دوران شعیب ملک کے سر پر گیند لگ گئی، آل رانڈر فیلڈنگ کیلئے بھی میدان میں نہ آ سکے، پانچویں ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ہملٹن میں چوتھے ون ڈے میچ کے دوران مچل سینٹنر کی گیند پر رن لینے کی کوشش کی تاہم محمد حفیظ نے انہیں واپس کریز میں جانے کا اشارہ کیا، اس دوران کولن منرو نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو سیدھا شعیب کے سر کے پچھلی جانب لگی، وہ اسپنرز کی بولنگ کے باعث بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کر رہے تھے۔

تھرو اتنی تیز تھی کہ گیند آل راونڈر کے سر سے ٹکرانے کے بعد بانڈری پار کر گئی، شعیب ملک درد کی شدت سے زمین پر گر گئے، میدان میں ہی طبی امداد کے بعد انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی تاہم 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور فیلڈنگ کیلئے میدان میں نہیں آئے۔قومی ٹیم کے فزیو وی پی سنگھ کے مطابق آل رانڈر ٹھیک ہیں اور آرام کر رہے ہیں، طبی عملے کے مشورے پر انہیں میدان میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجری کے سبب شعیب ملک کی پانچویں ون ڈے میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…