بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سنچورین ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

سنچورین (آئی این پی)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے بالنگ سے اننگز کا آغاز کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر کی شپ مہاراج نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے روی چندرہ ایشون نے باولنگ کی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی

تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے کسی ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اننگز کا آغاز اسپنرز کی جانب سے کیا گیا ہو اور آج سے قبل جنوبی افریقہ کے میدانوں پر ایسا نہیں ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ جب جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشپ مہاراج نے سنچورین میں بالنگ کا آغاز کیا تو وہ 105 سال بعد جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے اسپنر بنے۔ان سے قبل 1912 میں اسپنر اوبرے فالکنر نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا پہلا اوور پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…