اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

انڈر19ورلڈ کپ ،شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ،پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانگیری(آئی این پی)شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی9 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔پاکستان انڈر19ٹیم نے 98رنز کا آسان ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصاب پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے زید عالم73اور حسان خان نے27رنز بنائے۔قبل ازیںآئرلینڈ کی پوری ٹیم97رنز پر آوٹ ہوگئی، پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ

کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6وکٹیں حاصل کیں، کپتان حسان خان نے بھی 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔تفصیلا ت کے مطابق ونگھاری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بالنگ کے سامنے آئرش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

شاہین آفریدی نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بالنگ کا ریکارڈ ہے جبکہ کپتان حسان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے نویں ہی اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی، زید عالم 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے۔شاہین آفریدی کو عمدہ بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…