بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،چوتھے ون ڈے کاسنسنی خیز نتیجہ آگیا

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ چوتھے ون ڈے میچ میں کیویز نے شاہینوں کو ایک بار شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز کے وائٹ واش کی جانب مزید ایک قدم آگے بڑھا لیا ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز کی اننگز میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 5وکٹ کے نقصان پر مقررہ اوورز میں پورا کر لیا۔ پاکستانی کپتان نے

چوتھا ون ڈے میچ جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور اس کیلئے انہوں نے اپنی حکمت عملی بھی تبدیل کرتے ہوئے بیٹنگ آرڈر میں نمایاں تبدیلیاں بھی کیں۔ سرفراز نے س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر محمد حفیظ کو نیچے جبکہ آل راونڈر فہیم اشرف کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا اور فہیم اشرف صرف 4 گیندوں پر ایک رن بنا کر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم 3رنز پر ٹم سائوتھی کی گینڈ پر وکٹ کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ فخر زمان اور حارث سہیل نے بگڑتی صورتحال کو کچھ دیر روکے رکھا اور 86رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ فخر زمان 54رنز بنا پائے تھے کہ سانتر نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔تجربہ کار شعیب ملک کیویز کی 8گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پویلین لوٹ آئے وہ ولیم سن کی گیند پر سانتر کے ہاتھوں کیچ آئوت ہوئے۔ شعیب ملک کے بعد سرفراز احمد میدان میں آئے اور حفیظ کے ساتھ 98رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ وہ 51رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ حسن علی ابھی کریز پر ایک ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے کہ کیچ آئوت ہو گئے، شاداب نے آتے ہی روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے زبردست چھکا لگا یا، آخری اوور میں تجربہ کار حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے

3چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی سکور 262تک پہنچا دیا مگر آخری گیند پر سنگل لیتے ہوئے رن آئوت ہو گئے۔ چوتھے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ 80 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 3 ، کین ولیمسن نے 2 جبکہ مچل سانتر اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے منرو 56،گپٹل نے 31،لیتھم نے 8،روس ٹیلر نے 1اور ویلیمسن نے 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ نکولس 52اور گرینڈہومے 74رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3جبکہ رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…