ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی،سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود ۔۔۔! انضمام الحق نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انضمام الحق نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے

کر اپنے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔شکست کی ذمہ داری لینے کے سوال پر انضمام الحق نے کہاکہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔  انضمام الحق نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…