اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کوئی ایسا قومی کھلاڑی نہیں جو نیوزی لینڈ میں سنچری بناسکے، وسیم اکرم

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو نیوز ی لینڈ میں سنچری کرسکے ٗمحمد عامر جب تک بال کو اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس ٹیم کے ٹاپ فائیو میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو نیوزی لینڈ کی کنڈیشز میں سنچری بناسکے۔وسیم اکرم نے کہاکہ ہمارے

بیٹسمین ٹرینٹ بولٹ کو ٹھیک انداز سے کھیل نہیں پارہے،انہیں اپنی تیکنک بہتر بنانا ہوگی۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ محمد عامر جب تک گیند اندر نہیں لائیں کے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میںکچھ عرصے سے سن رہا ہوں کہ سرفراز احمد کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کیلیے آنا چاہیے،البتہ میرے خیال میں ان کا 7 یا 8ویں نمبر پر ہی کھیلنا بہتر ہے، اگر ٹیم بڑے اسکور کا تعاقب کر رہی ہو تو پھر وہ اوپر آسکتے ہیں لیکن سرفراز ہمیشہ پانچویں یا چھٹے نمبر پر نہیں چل سکتے۔سابق قائد نے کہا کہ یواے ای کی کنڈیشنز میں ہمارے بولرز ریورس سوئنگ کے عادی ہو چکے لیکن نیوزی لینڈکی پچز پر ایسا نہیں ہوتا، محمد عامر بھی اسی لیے ناکام ہوئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…