سڈنی(آئی این پی)سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد ان کا بیٹا بھی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلتا دکھائی دے گا۔سابق بھارتی اسٹار نے 18 سال کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین کی اپنی پہلی سنچری بنائی تھی جب کہ 12 سال بعد اسی وینیو پر انھوں نے ناقابل شکست 241 رنز بنا کر اسٹیو وا کے آخری ٹیسٹ کا مزا کرکرا کر دیا تھا۔
2008کے متنازع سڈنی ٹیسٹ میں بھی سچن ٹنڈولکر نے ناقابل شکست 154 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کے آخری میچ کے تقریبا 6 برس بعد اب اتوار کو بیٹا ارجن ایکشن میں ہوگا، وہ اسپرٹ آف کرکٹ گلوبل چیلنج کے تحت ٹوئنٹی 20 میچ میں کرکٹ کلب آف انڈیا کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے والد کے برخلاف ارجن لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں، البتہ بیٹنگ بھی بہتر کر لیتے ہیں۔