منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ فاسٹ باولرپیدا کرنے سے ڈرتا ہے، فاسٹ بولرز کی کمی انکی ایشز میں شکست کی وجہ بنی،مائیکل ہولڈنگ

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ انگلینڈ فاسٹ بولر پیدا کرنے سے ڈرتا ہے اور فاسٹ بولرز کی کمی ہی ان کی حالیہ ایشز شکست کی وجہ بنی۔مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں فاسٹ بولرز کی تیز گیند کرنے پر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی اور اکانومی ریٹ کو تیز رفتاری پر ترجیح دی جاتی ہے۔اگر آپ وکٹیں لے رہے ہیں تو یہ ایک اہم عنصر ہے،

مگر تقریبا گذشتہ دس سالوں میں میں نے یہ دیکھا ہے کہ بظاہر انگلینڈ میں یہ سوچ نہیں ہے۔حالیہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی گیندوں کی اوسط رفتار 89.1 میل فی گھنٹہ تھی، اور ان کے ساتھیوں جاش ہیزل وڈ 88.8 میل فی گھنٹہ اور پیٹ کمنز 88.1 میل فی گھنٹہ رہی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے تیز ترین بولر کرس ووکس کی اوسط 85.6 میل فی گھنٹہ تھی۔ایشز میں انگلینڈ کا یہی مسلہ تھا کہ ان کے پاس کوئی بھی بہت تیز بولر نہیں تھا۔مائیکل ہولڈنگ نے خود 60 ٹیسٹ میچوں میں 249 وکٹیں لیں تھیں۔انگلینڈ کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو 90 میل فی گھنٹہ سے گیند کریں اور فٹ بھی رہ سکیں۔ ماضی میں انگلینڈ کے پاس ایسے لوگ آئے تھے اور کوئی وجہ نہیں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو سکتا۔مائیکل ہولڈنگ نے سٹیون فن کو ایک ایسے بولر کی مثال کے طور پر پیش کیا جس کی تیز رفتاری کوچنگ کی وجہ سے کم کر دی گئی۔28 سالہ سٹیون فن انگلینڈ کے ایشز سکواڈ کا حصہ تھے مگر نو روز بعد ہی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے واپس آگئے۔39 ٹیسٹ میچوں میں 125 وکٹیں لینے والے سٹیون فن نے اکتوبر 2016 سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں فاسٹ بولروں کو تیز گیند کرنے کی حوصلے افزائی نہیں کی جاتی کیونکہ جب آپ تیز گیند کرتے ہیں تو آپ کسی اچھے کنٹرول والے میڈیئم فاسٹ بولر سے زیادہ رنز دے دیتے ہیں۔

مجھے سٹیون فن کے بارے میں کئی بار کہا گیا کہ وہ چار رنز فی اوور کی اوسط سے رنز کھا رہا ہے مگر وہ وکٹیں حاصل کر رہا تھا اور بڑے نام والے بولرز سے زیادہ حاصل کر رہا تھا۔اکانومی ریٹ سے فرق نہیں پڑتا۔ اہم چوتھا کالم ہوتا ہے، جس میں ڈبلیو ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…