بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز (آج) ہوگا، پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

آکلینڈ(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر19ورلڈ کپ(آج) ہفتہ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا ،پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ مرحلے کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز(کل)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کیخلاف کھیلے گا، دوسرا میچ پاپوا نیو گنی اور زمبابوے کی

ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور نیمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور کینیا، گروپ بی میں آسٹریلیا، بھارت، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی، گروپ سی میں انگلینڈ، نمیبیا، بنگلہ دیش اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، افغانستان، آئرلینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور چاروں گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…