بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیم مینجمنٹ، سینئر کرکٹرز کا سرفراز احمد کی کپتانی پر اعتماد کا اظہار، بغاوت کی افواہیں مسترد

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینڈن(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کی کپتانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں بغاوت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ڈینڈن میں پریکٹس سیشن کے بعد گراونڈ میں ہونے والی ٹیم میٹنگ میں سنیئر کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ نے کپتان سرفراز احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان قیاس آرائیوں کو ختم کیا جن میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد سرفراز احمد کی قیادت شدید خطرات سے دوچار ہے اور گراونڈ میں سرفراز احمد کے رویے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا ایک گروپ ان کے خلاف بغاوت کرسکتا ہے۔پی سی بی ترجمان نے بغاوت اور کپتان کو تبدیل کرنے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ابتدائی دومیچوں بیٹنگ میں ناکام رہنے کے بعد سرفراز احمد کو تنقید کا سامنا ہے اور ماہرین انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں اوپر آئیں۔ پہلے میچ میں پاکستانی کپتان نے 8 اور دوسرے میچ میں 3 رنز بنائے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی اور سب کو یہی پیغام دیا گیا کہ ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔تمام کھلاڑیوں نے کپتان اور کوچ کی باتیں غور سے سنیں اور اس تاثر کو مسترد کردیا کہ نیوزی لینڈ کو اس کے گراونڈ پر شکست نہیں دی جاسکتی۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیئر کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد عامر اور اظہر علی کے سرفراز احمد کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں۔ٹیم میٹنگ میں کوچ مکی آرتھر اور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ پر یقین رکھیں، ایک اچھی فتح ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی جانب گامزن کرسکتی ہے۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ٹیم کو بدنام کرنا ہے۔ان کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی

سی سی چیمپنز ٹرافی سمیت 9 ون ڈے انٹر نیشنل میچ جیتے، ٹیم جب تک کامیابی حاصل کرتی رہی سب خاموش رہے، نیوزی لینڈ میں دو میچ ہارنے سے ٹیم میں اختلافات کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں متحد ہے اور بغاوت اور ناتشار کی خبریں ٹیم کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…