پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی کے باوجود فیفاورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائی جائیگی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی اور پاکستان کے 2018 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائی جائے گی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی تو نہ کر سکی تاہم فٹبال کے چاہنے والے ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو ایک روز کے لیے پاکستان لائی جائے گی

تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور لائی جائے گی جس کی شہر کے دو یا تین مقامات پر تقریب رونمائی کی جائے گی تاہم اس ٹرافی کو پاکستان لانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں ہے اور یہ ٹرافی فیفا اور اسپانسر کے تعاون سے پاکستان لائی جائیگی فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر تیسرے فریق کی مداخلت پر پابندی عائد کر دی تھی جس کا مطلب ہے کہ فیفا کا پی ایف

ایف سے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہے۔فٹبال ٹرافی پاکستان لانے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پاکستان میں فٹبال کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرافی لانے کا مقصد پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے شوق پیدا کرنا ہے۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 روس میں کھیلا جائے گا جس میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…