لاہور (سی پی پی ) دورہ سری لنکا کے بعد ٹیم چھوڑ کر برطانیہ جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی کو پی سی بی نے منالیا ۔اب منیجر طلعت علی دورہ نیوزی لینڈ پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کے بعد قومی ٹیم منیجر طلعت علی ایک با رپھر ذمہ داری
نبھانے کیلئے تیار ہوگئے۔ سری لنکا کے خلاف سریز کے بعد نجی مصروفیا ت کے باعث طلعت علی برطانیہ واپس روانہ چلے گئے تھے اور پی سی بی کے ایک سالہ کنٹریکٹ پر دستخط سے بھی معذرت کر لی تھی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ تین سریز برطانیہ میں ہی ہیں جس کے باعث طلعت علی بطور منیجر ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہو گئے۔