بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اظہرعلی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ ڈاکٹر کریں گے تاہم وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ایک انٹرویومیں اظہرعلی نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ لے رہا ہوں اور وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

اظہرعلی نے ڈومیسٹک میں واپسی کرتے ہوئے کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں سنچری بھی داغ دی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد واپسی کرنا آسان نہیں ہوتا اور یہ وقت مایوسی کا ہوتا ہے تاہم انھوں نے کہا کہ اپنا تجربہ ایسی واحد چیز ہے جس کے باعث بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے پرامید ہوں۔اظہرعلی نے کہاکہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنے ڈاکٹروں کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں اور اب وہ میدان میں پہلے کے

مقابلے میں زیادہ پرسکون ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں جلد واپسی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اپنے کام کو جاری رکھوں گا جس کو میں نے گزشتہ ایک ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ چیلنج اور مایوسی تو زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں ہمیشہ چیزوں کو مثبت انداز میں لیتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جس طرز میں کھیلنے کا موقع ملے اس پر بھر پور توجہ دوں’۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…