نئی دہلی(آن لائن)نئی دہلی میں بھارت اور سری لنکا کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فضائی آلودگی کی سطح بڑھ جانے کے باعث منگل کے روز فاسٹ باؤلر سرنگا لکمل کو قے آگئی ۔کھانے کے وقفے پر لکمل جنہوں نے مرلی وجے کو9کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا،ڈرسنگ روم میں واپس جاتے ہوئے زمین پر قے کرتے ہوئے دیکھے گئے۔سری لنکا کے کچھ کھلاڑیوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے جیسا کہ انہیں فیروز شاہ کرکٹ گراؤنڈ پر سموگ کا سامنا ہے۔ سرنگا لکمل کو کھیل کے دوران دو مرتبہ قے آئی جس پر انہیں کچھ دیر کیلئے واپس ڈریسنگ روم میں بھی جاناپڑا ۔یاد رہے اتوار کے روز سری لنکا کیخلاف کھلاڑیوں نے ا س معاملے پر احتجا ج ریکارڈ کرایا تھا۔