مجھے زبردستی اسپاٹ فکسربنایا جا رہا ہے،سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی

5  دسمبر‬‮  2017

لاہور( آن لائن) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔ لاہور میں وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل خان کا کہنا تھا کہ زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، چیئرمین بورڈ میرے دلائل سنیں، وزیر اعظم، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس اور آرمی چیف بھی معاملے کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، انصاف کی امید تھی لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی، اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھے جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا۔ شرجیل خان نے کہا کہ کیس بنانے کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی، یہ بات پی سی بی کی نیک نیتی کے خلاف جاتی ہے، ناکردہ جرم میں سزا میرے اور فیملی کے لیے تکلیف کا باعث بنی۔شرجیل خان نے کہا کہ اپنے خلاف الزامات سے کلیئر ہونے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا، ٹریبیونل اور اپیل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف پر 5 سال جبکہ شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…