بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی نے انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ،حسان خان کپتان مقرر

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)نے انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے لیے حسان خان کپتان ہوں گے، قومی جونیئرز کر کٹرز کا تربیتی کیمپ(کل)جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا،قومی انڈر 19ٹیم میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف3 اور نیوزی لینڈ میں2میچز بھی کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل نذیر، محمد طحہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، کپتان حسان خان، موسی خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی، سلیمان شفقات شامل ہیں۔ ریزو پلیئرز میں محمد جنید،

حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان، مختار احمد کو جگہ ملی ہے۔انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ 2 میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…