پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

فضائی آلودگی، سری لنکن کھلاڑیوں کے بعد بھارتی ڈاکٹروں کی بھی دہلی ٹیسٹ جاری رکھنے کی مخالفت

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)نئی دہلی میں بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میں مہمان سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسموگ کے باعث سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کے بعد بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی اور اب بھارتی ڈاکٹروں

نے بھی نئی دہلی ٹیسٹ جاری رکھنے کی مخالفت کردی۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے تیسرے روز شدید اسموگ کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کی شکایت پر 3 مرتبہ میچ روکنا پڑا۔مہمان ٹیم کے کھلاڑی شکایت کرتے رہے ہیں کہ انہیں سانس لینے میں مشکلات پیش آرہی ہے جب کہ دو کھلاڑیوں کو قہہ بھی ہوئی تاہم اس کے باوجود امپائرز نے دہلی ٹیسٹ جاری رکھا۔دوسری جانب انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے امپائرز کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا ہے کہ موجودہ فضائی آلودگی میں میچ جاری رکھنا کھلاڑیوں کی جان کے لئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)پر زور دیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے بعد نئی دہلی میں میچز کرائے جانے کے فیصلے پر بھی نظرثانی کی جائے۔انڈیشن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے کے اگروال کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے یہاں میچز نہیں ہونا چاہییں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کو بھی فضائی آلودگی کے حوالے سے پالیسی واضح کرنی چاہیے۔دوسری جانب دہلی میں فضائی آلودگی اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر بی سی سی آئی حکام نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا جارہا ہے

کہ وہ دہلی ٹیسٹ میں شکست سے بچنے کے لئے بہانے کر رہے ہیں۔امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر پیر کے روز دہلی کے شہریوں کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ فضائی آلودگی مقررہ حد پی ایم 2.5 سے تجاوز کر گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…